اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,571FansLike
10,010FollowersFollow
596,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

2 ٹرینوں کے درمیان خوفناک تصادم، 4 افراد ہلاک

یورپی ملک چیک ری پبلک میں 2 ٹرینوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چیک ری پبلک کے شہر پرڈوبیس میں مسافر اور مال بردار ٹرین کے درمیان خوفناک تصادم ہوا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرین میں تقریباً 300 سے زائد مسافر سوار تھے، جو پراگ سے مشرقی یوکرین کے علاقے چوپ جا رہی تھی۔

مقامی ایمرجنسی سروسز نے ٹرین حادثے میں 4 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی اور کہا کہ 24 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے۔

انتظامیہ نے بتایا کہ ٹرین صنعتی کیمیکل لے کر جا رہی تھی، جو خوش قسمتی سے حادثے کی وجہ سے لیک نہیں ہوا۔

حکام کے مطابق فی الحال مسافروں کو ٹرین سے نکالنے اور پٹری کو صاف کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں اور واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

latest urdu news