اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,090,156FansLike
10,010FollowersFollow
597,000FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

ٹی 20 ورلڈ کپ: امریکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے 11 ویں میچ میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے اور قومی ٹیم نے دو وکٹوں کے نقصان پر 14 رنز بنائے ہیں۔

ڈیلاس میں کھیلے گئے گروپ اے کے اس میچ میں امریکا نے پاکستان سے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

قومی ٹیم کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا اور اس کی پہلی دو وکٹیں 14 رنز پر گر گئیں۔ محمد رضوان 9 اور عثمان خان تین رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔

ٹاس سے خطاب کرتے ہوئے یو ایس اے کے کپتان مونک پٹیل نے کہا کہ کینیڈا کے خلاف جیت بہت اچھی تھی۔ اپنی جیت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ اگر وہ ٹاس جیتتے تو بولنگ کرتے چار فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اتر رہے ہیں۔

قومی ٹیم، کپتان بابر اعظم، اعظم خان، فخر زمان، حارث رؤف، افتخار احمد، محمد عامر، محمد رضوان، نسیم شاہ، شاداب خان، شاہین آفریدی اور عثمان خان پر مشتمل ہے۔

امریکی ٹیم کی قیادت مونک پٹیل کررہے ہیں اور دیگر کھلاڑیوں میں ایرون جونز، اسٹیون ٹیلر، اینڈریس گوس، نوتوش کینجی، محمد علی خان، جیسی خان، کوری اینڈرسن، نتیش کمار، ہرمیت سنگھ اور سوربھ نریش شامل ہیں۔

دوسری جانب ایونٹ کی شریک میزبان ٹیم امریکا نے پہلے گیم میں کینیڈا کو شکست دی۔

قومی آل راؤنڈر عماد وسیم سائیڈ سٹرین کے باعث پہلے میچ سے باہر ہیں۔

واضح رہے کہ پہلی بار ایونٹ میں شرکت کرنے والی امریکی ٹیم نے گزشتہ ماہ بنگلہ دیش کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست دی تھی۔

latest urdu news