اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,312,588FansLike
10,091FollowersFollow
634,700FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

سرکاری اثاثے تباہ کرنیوالوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے، نواز شریف

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے مطالبہ کیا کہ سرکاری اثاثے تباہ کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

پنجاب مری ہاؤس میں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں مری کی پرانی تاریخی عمارتوں کو ان کی اصل حالت میں بحال کرنے کا بنیادی فیصلہ کیا گیا، مری میں انٹری پوائنٹس پر ڈیجیٹل کیمرے لگانے کے لیے 15 دن کی ڈیڈ لائن بھی دی گئی ہے۔

اس موقع پر نواز شریف نے کہا کہ ایسے قوانین میں تبدیلی کی ضرورت ہے جو عوامی فلاح کے منصوبوں میں تاخیر کا باعث بنیں اور قومی اثاثوں کو تباہ کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

واضح رہے کہ 9 مئی کے دن بانی پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنان اور رہنماؤں کی جانب سے احتجاج کیا گیا، اسی دن پرتشدد افراد کیجانب سے فوجی املاک کو نقصان پہنچایا گیا، شہیدوں کی یادگاروں کو بھی مسمار کردیا گیا۔

latest urdu news