برطانوی سیاسی جماعت لیبر پارٹی کے سابق لیڈر جیریمی کوربن نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑنے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جیریمی کوربن نے پارلیمانی حلقے آئلنگٹن نارتھ کے الیکشن کیلئے آزاد امیدوار کی حیثیت سے لڑنے کی تصدیق کی ہے۔
جیریمی کو سام دشمنی کی رپورٹ کے بعد پارٹی سے معطل کیا گیا تھا۔
پارٹی کی طرف سے معطلی اور جب انہیں پارٹی کیجانب سے ٹکٹ نہ ملا تو انہوں نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ وہ جمہوریت اور امن کے لیے لڑنے کا عزم رکھتے ہیں۔
برطانوی لیبر پارٹی کے سابق لیڈر جیریمی کوربن پارلیمنٹ کی نشست پر 40 سال سے زائد عرصے تک فائز رہے ہیں۔
جیریمی کوربن نے کہا کہ جو پالیسیز لیبر یا کنزرویٹو کے ذریعہ سے اختیار نہیں کی گئی ہیں وہ ان پالیسیوں کا دفاع کریں گے۔
یاد رہے کہ جیریمی کوربن پارلیمنٹ میں فلسطین کے حق میں آواز بلند کرنے والے سیاسی رہنما بھی ہے۔