اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
637,400FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

ہتک عزت بل پنجاب اسمبلی میں منظور

لاہور، پنجاب اسمبلی سے منظور کیا گیا ہتک عزت کا قانون قائم مقام گورنر پنجاب کے دستخط کے بعد قانون بن گیا۔

گورنر ہاؤس پنجاب کے ذرائع کے مطابق موجودہ گورنر پنجاب ملک محمد احمد خان نے بل پر دستخط کر دیے ہیں اور ہتک عزت کا قانون جسے بعد میں پنجاب اسمبلی میں منظور کیا گیا تھا، ہتک عزت قانون گزٹ میں نوٹیفکیشن کے بعد نافذ العمل ہو جائے گا۔

اس پر ردعمل دیتے ہوئے لاہور پریس کلب کے سربراہ ارشد انصاری نے کہا کہ گورنر کو منصوبے کے تحت چھٹی پر بھیج کر قائم مقام گورنر سے دستخط کروائے گئے، پیپلز پارٹی نے صحافیوں کو بھی دھوکہ دیا ہے، کیونکہ یہ اندر سے حکومت سے ملے ہوئے ہیں، اگلے لائحہ عمل کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے بل واپس نہیں بھیجا تھا، بل گورنر پنجاب کی فائل میں موجود تھا، قائم مقام گورنر کے آنے کے بعد بل انکے ٹیبل پر آگیا اور ملک احمد خان نے اس پر دستخط کردیے۔

24 مئی کو پنجاب کے گورنر سردار سلیم حیدر نے پنجاب ہتک عزت بل 2024 کو مزید غور اور ترمیم کے لیے پارلیمنٹ میں بھیجنے کے امکان ظاہر کیا تھا۔

latest urdu news

مزید خبریں