اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
637,400FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

سابق وزیراعظم تنویر الیاس رہا، مقدمے میں نامزد 3 بیٹے گرفتار

اسلام آباد پولیس نے آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم تنویر الیاس کو رہا کر دیا ہے تاہم مقدمے میں ملوث ان کے تین بیٹوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس نے تھانہ مارگلہ میں سردار تنویر الیاس کے بیٹوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، شہری شیراز خان نے سردار تنویر الیاس کے بیٹوں کے خلاف تشدد کا مقدمہ درج کروا دیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس جب گرفتاری کے لیے پہنچی تو سردار تنویر الیاس نے مزاحمت کی جسکے بعد سردار تنویر الیاس کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے تنویر الیاس کو چھوڑ دیا لیکن مقدمے میں نامزد 3 بیٹوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمے میں نامزد تنویر الیاس کے بھتیجے عفیف صغیر کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

دوسری جانب تنویر الیاس کے نمائندے نے بتایا کہ پولیس تنویرالیاس اور ان کے اہل خانہ کو بے بنیاد الزامات لگا کر ہراساں کر رہی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر اور ان کے اہل خانہ کے خلاف بے بنیاد مقدمات کا اندراج قابل مذمت ہے۔

latest urdu news

مزید خبریں