اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,246,944FansLike
10,045FollowersFollow
622,000FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

کراچی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر تاجر قتل

کراچی، ڈیفنس کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے دوران ڈکیتی مزاحمت پر تاجر آصف بلوانی کو قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈیفنس فیز 2 گلی نمبر 12 میں مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فیکٹری کے مالک آصف بلوانی کا تعاقب کیا اور جیسے ہی وہ گھر کے قریب پہنچے ملزمان نے انہیں فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

ایس ایس پی ساؤتھ ساجد سدوزئی نے بتایا کہ آصف بلوانی ایمبرائیڈری فیکٹری کے مالک تھے اور کچھ عرصہ پہلے انہوں نے ڈیفنس کے علاقے میں گھر خریدا تھا۔

پولیس کیمطابق آصف بلوانی بینک سے رقم لے کر نکلے تھے جن کا 2 مسلح ملزمان نے تعاقب کیا اور گھر کے قریب پہنچتے ہی فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ ملزمان ڈکیتی کی واردات میں کامیاب نہ ہوسکے، کیوں کہ گاڑی میں مقتول کا موبائل فون اور بینک سے نکالی گئی 10 لاکھ روپے کی رقم موجود تھی۔

ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا تھا کہ جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں اور اطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ پڑتال بھی جاری ہے۔

latest urdu news