اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
637,400FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

ایک دن میں7 ارب ڈالرز سے محروم ہونے والا شخص

کمپیوٹر تیار کرنے والی کمپنی ڈیل (DELL) کے بانی اور سی ای او مائیکل ڈیل کی دولت میں لگ بھگ 7 ارب ڈالرز کی کمی آئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ڈیل کمپنی کے حصص کی قیمتوں میں 31 مئی کو گراوٹ دیکھنے میں آئی جس کے نتیجے میں مایکل ڈیل کو 11.7 ارب ڈالرز کا نقصان اٹھانا پڑا۔

ان کی دولت کمی کے بعد 107 ارب ڈالرز تک آگئی ہے اور وہ اب دنیا کے 13 ویں امیر ترین شخص ہیں۔

مگر یہ آغاز ہے اور ماہرین کیمطابق مائیکل ڈیل کے اثاثوں میں 21 ارب ڈالرز سے زائد کی کمی آنے کا امکان ہے۔

مائیکل ڈیل کی دولت میں اضافہ ڈیل ٹیکنالوجیز کے شیئرز سے ہوتا ہے جسکی بنیاد انہوں نے 40 سال پہلے اس وقت رکھی جب وہ ٹیکساس یونیورسٹی میں زیر تعلیم تھے۔

2024 مائیکل ڈیل کے کافی اچھا سال ثابت ہوا ہے اور پہلی بار ان کے اثاثوں کی مالیت اے آئی کمپیوٹنگ آلات کی مانگ کے باعث 100 ارب ڈالرز کے ہندسے کوعبور کرگئی تھی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ 30 مئی کو کمپنی کی جانب سے 2024 کی پہلی سہ ماہی کی آمدنی رپورٹ جاری کی گئی جس کے مطابق جنوری سے مارچ کے دوران کمپنی کی آمدنی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے بعد یہ خدشات سامنے آئے تھے کہ ڈیل کمپنی کے تیار کردہ اے آئی سرورز سے کمپنی کو زیادہ آمدنی نہیں ہوگی جس کے بعد شیئرز کی قیمتوں میں کمی آئی۔

آرٹیفیشل انٹیلیجنس ٹیکنالوجی کے باعث مائیکل ڈیل اس سال سب سے زیادہ کمانے والے تیسرے فرد ہیں جنکی دولت میں اب تک 28.7 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔

latest urdu news

مزید خبریں