اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

مجھے عمران خان کے فیصلے پر دکھ ہے، پارٹی کا میرے ساتھ رویہ بھی نامناسب ہے، شیر افضل مروت

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا کہ جس طرح بانی پی ٹی آئی نے فیصلے کیے مجھے ان پر افسوس ہے مجھے سنے بغیر ہی کیوں فیصلہ کیا؟

شیر افضل مروت نے گزشتہ رات پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر عمران خان یہ سمجھتے ہیں کہ میں سائڈ لائن لگ جاؤں تو میں سائڈ لائن ہی لگ جاتا ہوں۔

شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ میری پارٹی کا میرے ساتھ رویہ نامناسب ہے، اگر وہ چاہتے ہیں کہ میں مستعفی ہوجاؤں تو میں استعفیٰ دے دیتا ہوں۔

شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ میں عمران خان سے ناراض نہیں ہوں لیکن جس انداز سے عمران خان نے میرے متعلق فیصلہ کیا ہے، اس پر مجھے بہت افسوس ہوا ہے۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ تحریک انصاف کے بانی کے خلاف تمام شکایات بے بنیاد ہیں، ہمارے مخالفین کی ہمارے خلاف چالیں کامیاب رہی، 1 مقدمہ ختم ہوتا ہے نیا مقدمہ بنا دیتے ہیں۔

شیرافضل مروت کو گزشتہ روز شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا اور انہیں سینٹرل کمیٹی سے بھی نکال دیا گیا تھا۔

latest urdu news