چندی گڑھ، بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کو سیکیورٹی اہلکاروں نے زدوکوب کردیا۔
کنگنا رناوت نے حال ہی میں الیکشن جیتا تھا، بھارتیہ جنتا پارٹی کی نومنتخب رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت نے الزام لگایا ہے کہ سنٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) کی افسر نے چندی گڑھ کے ہوائی اڈے پر انہیں تھپڑ مارا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کنگنا رناوت کو تھپڑ مارنے والی پولیس اہلکار کی شناخت کلوندر کور کے نام سے ہوئی ہے، جس کا تعلق ہندوستان کے صوبہ پنجاب کے شہر کپورتھلہ کے سلطان پور لودھی سے ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کسانوں کی بے عزتی کرنے پر سی آئی ایس ایف کی ایک پولیس افسر نے چندی گڑھ ایئرپورٹ پر اداکارہ کو زدوکوب کیا، اداکارہ سے ہونے والا یہ واقعہ مختلف اخبار میں زیر گردش ہے۔
کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ جب وہ ایئرپورٹ پر چیک ان کرنے کے بعد گیٹ کے قریب پہنچی تو ایک سی آئی ایف افسر نے ان سے بحث شروع کر دی اور پھر انہیں تھپڑ مار دیا۔