اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,246,944FansLike
10,045FollowersFollow
622,000FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

انسانی اسمگلنگ کا الزام: صارم برنی کی درخواست ضمانت خارج

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے انسانی اسمگلنگ اور فراڈ کے الزام میں گرفتار سماجی کارکن صارم برنی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔

صارم برنی کیخلاف کورٹ میں انسانی سمگلنگ اور فراڈ کیس کے متعلق سماعت ہوئی۔

عدالت نے صارم برنی کی درخواست ضمانت پر وکلاء اور ایف آئی اے کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

سماعت کے دوران ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے کہا کہ جیسے جیسے تفتیش آگے بڑھی ہے، مزید حقائق سامنے آرہے ہیں اور ملزم کے خلاف مزید شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں، ملزم کو اگر ضمانت دی گئی تو تفتیش متاثر ہوسکتی ہے، ملزم مسلسل جھوٹ کا سہارا  لے رہا ہے۔

ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے کہا کہ بچی کی والدہ نے کہا کہ اس نے صارم برنی سے اپنی بچی لینے کے لیے بلایا لیکن صارم برنی نے بچی کو اس کی والدہ کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا۔

ادھر صارم برنی کے وکیل کا کہنا ہے کہ بچی کو مکمل قانونی طریقے سے گود لیا گیا تھا اور صارم برنی کے پاس بچی کو گود لینے سے متعلق تمام دستاویزات موجود ہیں تاہم ایف آئی اے ملزم کے خلاف کوئی ثبوت فراہم نہیں کرسکی، لہذا درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے صارم برنی کو رہا کیا جائے۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد صارم برنی کی درخواست ضمانت خارج کردی۔

latest urdu news