اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,571FansLike
10,010FollowersFollow
596,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

نریندر مودی کو وزیر اعظم بننے پر مبارکباد دینا صرف سفارتی ضرورت تھی، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی نریندر مودی کو بحیثیت وزیر اعظم تقرری پر مبارکباد صرف سفارتی ضرورت تھی۔

پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ مودی کو انتخابات میں اکثریت نہیں ملی اور اتحادیوں پر انحصار کرے گا، امید ہے کہ اب نریندر مودی کا تکبر کم ہوگا۔

خواجہ آصف نے تنازعہ کشمیر کو ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کی بنیادی وجہ قرار دیا اور کہا کہ ہندوستان کو چاہئے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کی حیثیت کو بحال کرے، اس کے بعد ہندوستان کے ساتھ مذاکرات کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو مودی کے وزیراعظم بننے پر مبارکباد دینا سفارتی ضرورت تھی، کیا ہم نے نریندر مودی کو محبت کا خط بھیجا ہے؟ شہباز شریف جب وزیراعظم بنے تو مودی نے انہیں مبارکباد دی تھی۔

وزیر دفاع کا تحریک انصاف سے ملاقات کے بارے میں کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر مذاکرات کرنے کے بیانیے کو مربوط کیا جارہا ہے، نواز شریف اور آصف زرداری مذاکرات کے متعلق بات کرچکے ہیں لیکن بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ میں مذاکرات صرف آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے کروں گا، مزید یہ کہ عمران خان ریاستی اداروں کو گالیاں دیتے رہتے ہیں، یوں مذاکرات کا کسی قسم کا کوئی چانس نہیں ہے۔

latest urdu news