اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,246,944FansLike
10,045FollowersFollow
622,000FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

غیر قانونی بھرتی کیس: محمد خان بھٹی کی درخواست ضمانت منظور

لاہور ہائیکورٹ نے غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں محمد خان بھٹی کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر نے پنجاب اسمبلی میں مبینہ طور پر غیر قانونی بھرتیوں کے کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز عدالتِ عالیہ میں سماعت کے دوران پنجاب اسمبلی میں مبینہ جعلی بھرتیوں کے کیس میں محمد خان بھٹی کی درخواستِ ضمانت پر فریقین نے دلائل پیش کئے تھے۔

واضح رہے کہ اینٹی کرپشن نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی اور ان کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کے خلاف پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

خیال رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے 21 مئی کو مذکورہ مقدمہ میں چودھری پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں کوٹ لکھپت جیل سے رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

latest urdu news