اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,247,697FansLike
10,046FollowersFollow
622,500FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024: شاہین اپنے کمروں تک محدود ہوگئے

نیویارک، بھارت سے شکست کے بعد پاکستانی کھلاڑی اپنے کمرے تک محدود ہوگئے۔

نیو یارک کے ناساؤ اسٹیڈیم میں اتوار کو روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی ٹیم کے کیمپ میں سوگ کا ماحول تھا کیونکہ پاکستانی کھلاڑی بھارت سے ہارنے کے بعد شدید تناؤ کا شکار تھے۔

قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے پیر کے دن زیادہ تر وقت اپنے کمروں میں گزارا اور پاکستانی ٹیم نے نیٹ پریکٹس بھی نہیں کی۔

پیر کو اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے خلاف پاکستانی پلیئرز کی بیٹنگ اچھی نہیں تھی، ہم ابھی بھی کم بیک کر سکتے ہیں، ہمیں اپنا مورال بلند رکھنا چاہیے۔

ڈیلاس میں سپر اوور میں امریکا کے ہاتھوں شکست کے بعد کھلاڑی نیویارک پہنچ کر ایک ساتھ بیٹھ کر کھانا کھانے اپنے ہوٹل سے باہر نکلے تھے، بھارت کے ہاتھوں قومی ٹیم کو بری طرح شکست ہوئی، جسکے بعد سے کیمپ میں سوگ کا ماحول ہے۔

latest urdu news