مکہ مکرمہ میں آئی نائیجرئن خاتون نے ایک صحت مند بچے کو جنم دے دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس سال حج سیزن میں یہ پہلا واقعہ ہے اور یہ پہلی ولادت ہے۔
مبینہ طور پر 30 سالہ خاتون کو حمل کے 31 ویں ہفتے ہی حمل کی تکلیف ہونے لگی جسکے باعث حاملہ خاتون کو مکہ مکرمہ کے میٹرنٹی ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق خاتون کو وارڈ میں لے جایا گیا اور ایمرجنسی روم میں داخل کروایا گیا کہ جہاں سٹاف نے خاتون کا معائنہ کرنے کے بعد اسے میٹرنٹی وارڈ میں منتقل کیا گیا جہاں ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی۔
مکہ کے میٹرنٹی اینڈ چلڈرن اسپتال میں پیدا ہونے والے نومولود بچے کا نام محمد رکھا گیا ہے۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق وقت سے پہلے پیدا ہونے والا بچہ بھی صحت مند ہے اور ماں کی حالت بھی بہتر بتائی جا رہی ہے۔
بچے کو جنم دینے والی نائیجیرین عازمِ حج خاتون نے غیر معمولی دیکھ بھال اور مدد پر اسپتال اور اس کے عملے کے لیے شکریے اور تعریف کا اظہار کیا ہے۔