اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,246,944FansLike
10,045FollowersFollow
622,000FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

9 مئی ہنگامہ آرائی کیس:علی امین گنڈا پور کی ضمانت میں 5 جولائی تک توسیع

راولپنڈی ڈسٹرکٹ کورٹ نے موٹروے پر خرابی، حکومتی مداخلت اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی ضمانت میں 5 جولائی تک توسیع کر دی۔

راولپنڈی ڈسٹرکٹ کورٹ کے جج راجہ فیصل رشید نے راولپنڈی ایکسپریس وے پر ہنگامہ آرائی، کار سرکار میں مداخلت اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کیس میں درخواست ضمانت کے متعلق سماعت کی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور مصروفیت کے باعث عدالت میں پیش نہ ہوسکے۔

عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ضمانت میں 5 جولائی تک توسیع کردی، علی امین گنڈا پور کے خلاف نصیر آباد تھانے میں مقدمہ درج ہے۔

یاد رہے کہ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پو رکیخلاف تھانہ نصیرآباد میں راولپنڈی ایکسپریس وے پر ہنگامہ آرائی، کار سرکار میں مداخلت اور دفعہ 144 کیخلاف ورزی کرنے کے متعلق مقدمہ ہے۔

latest urdu news