اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

10ویں جماعت کی طالبہ سے زیادتی کی کوشش کرنے والا سکول پرنسپل گرفتار

کراچی کے نجی اسکول پرنسپل کو 10ویں جماعت کی طالبہ سے زیادتی کی کوشش کرنے پر گرفتار کرلیا گیا۔

کراچی میں اورنگی ٹاؤن کے سیکٹر ساڑھے گیارہ میں ایک نجی اسکول کی دسویں جماعت کی طالبہ کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے سکول پرنسپل منظر الہدیٰ کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ متاثرہ لڑکی کی بہن کی مدعیت میں اقبال مارکیٹ تھانے میں درج کیا گیا ہے۔

مقدمے کے متن کے مطابق سکول پرنسپل 10 ویں جماعت کی طالبہ کو واٹس ایپ پر مسلسل فحش پیغامات بھیجتا رہا اور 9 جون کو مدعیہ کی بہن کے ساتھ کمرے میں زیادتی کی کوشش کی اور اسے تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

بتایا جارہا ہے کہ لڑکی کی پرنسپل سے ہاتھا پائی ہوئی اوریوں لڑکی زیادتی کی کوشش کرنے والے پرنسپل سے جان چھڑوا کر بھاگ گئی۔

پولیس کے مطابق واقعہ 2 روز قبل 9 جون کو پیش آیا کہ جسکی مزید تفتیش جاری ہے۔

latest urdu news