کشمیر کی وادی نیلم آزاد کے علاقے کریم آباد میں جیپ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 16 ہوگئی ہے۔
ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے مطابق جیپ حادثے میں مزید 10 لوگ جان کی بازی ہار چکے ہیں جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 16 تک پہنچ چکی ہے۔
حکام نے بتایا کہ اس واقعے میں 3 افراد زخمی ہوئے اور رہائشیوں اور پاکستانی فوجی ٹیم نے 6 ہلاک ہونے والوں کی لاشیں نکال لیں۔
حکام کے مطابق افسوسناک واقعے کے بعد لاپتہ افراد کی تلاش کا کام جاری ہے، آپریشن میں پیشہ ور غوطہ خور اور ریسکیو ٹیمیں شامل ہیں۔
ریسکیو کو دریا کے تیز بہاؤ اور ٹھنڈے پانی کی وجہ سے چینلجز کا سامنا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سیاحوں کی گاڑی کیل سے تاؤبٹ جاتے ہوئے کریم آباد کے مقام پر دریا میں جاگری تھی، حادثے کے دوران گاڑی کی چھت پر سوار 4 افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت جانیں بچائی تھی۔