اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
635,500FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

بیرون ملک شہریت حاصل کرنے والے پاکستانیوں کو پاسپورٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد، حکومت نے بیرون ملک پناہ لینے اور شہریت حاصل کرنے والے پاکستانیوں کو پاسپورٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی سربراہی میں کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ بیرون ملک کی شہریت حاصل کرنے والے پاکستانیوں کے پاسپورٹ اور شہریت منسوخ کر دیے جائیں۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وہ پاکستانی جو دوسرے ممالک میں پناہ لیں گے انکی پاکستانی شہریت منسوخ کردی جائے گی اور انہیں پاسپورٹ نہیں ملے گا۔

اس معاملے میں وزارت خارجہ، امیگریشن اور پاسپورٹ حکام کو احکامات جاری کردیے گئے ہیں، دوسرے ممالک میں پناہ لینے والے پاکستانیوں کے پاسپورٹ کی دوبارہ تجدید نہیں ہوگی۔

وزارت داخلہ کے احکامات کے مطابق اگر اب کوئی بھی یورپ یا کسی بھی بیرون ملک کی شہریت حاصل کرے گا تو اسکے پاسپورٹ اور شہریت کو منسوخ کردیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ایسا فیصلہ ملک کے حساس اداروں کی مشاورت سے کیا گیا ہے جسکا مقصد ملک کی سالمیت اور ساکھ کیخلاف کام کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کرنا ہے۔

latest urdu news

مزید خبریں