اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,090,156FansLike
10,010FollowersFollow
597,000FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

جو کچھ میرے ساتھ ہوا اسے معاف کرنے کو تیار ہوں، عمران خان

اسلام آباد، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ جو کچھ انکے ساتھ ہوا وہ سب معاف کرنے کو تیار ہوں۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے بیرسٹر علی گوہر نے کہا کہ وکلا نے آج پی ٹی آئی بانی سے ملاقات کی جہاں عمران خان نے کہا کہ ان کے بیٹوں سے انکی بات نہیں کروائی جارہی۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان متعدد بار یہ کہہ چکے ہیں کہ میرے ساتھ جو ہوا میں اسکو معاف کرنے کیلئے تیار ہوں، مذاکرات کی راہ ہموار کی جائے، آئین اور قانون کی حدود میں رہ کر بات کرنے کے لیے تیار ہوں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ وہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی سے بات کرکے مذاکرات شروع کریں گے۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی کا کافی عرصے سے یہ واضح موقف رہا ہے کہ وہ مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے علاوہ کسی سے بھی بات کر سکتے ہیں، دوسری جانب پی ٹی آئی رہنماؤں کا موقف ہے کہ ہم ان سے بات کریں گے جن کے پاس اصل میں اقتدار ہے حکومت سے نہیں۔

ادھر وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے ایک بیان میں کہا کہ ہم تحریک انصاف سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں تاہم اس کے لیے عمران خان کو اپنا منہ بند رکھنا ہوگا۔

latest urdu news