اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
635,500FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

وفاقی حکومت کا عید الاضحی پر عام تعطیلات کا اعلان

وفاقی حکومت نے عید الاضحی پر عام تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔

کابینہ ڈویژن کیجانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان شہباز شریف نے عید الاضحی کے چھٹیوں کی سمری کی منظوری دی ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق عید کے پہلے دن پیر 17 جون سے بدھ 19 جون تک چھٹیاں ہوں گی۔

وفاقی حکومت کا عید الاضحی پر عام تعطیلات کا اعلان

واضح رہے کہ 7 جون کو مرکزی رویت ہلاک کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا عبد الخبیر آزاد نے اعلان کیا تھا کہ ملک میں یکم ذی الحج 8 جون اور 10 ذی الحج یعنی عید الاضحی 17 جون بروز پیر کو ہوگی۔

واضح رہے کہ وفاق اور پنجاب حکومت کی جانب سے اس دفعہ عید الاضحیٰ پر طویل تعطیلات کی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔

عید الاضحیٰ کے قریب آتے ہی قربانی کے لیے گائے، بکرے، بھیڑ اور اونٹ کی خریداری کیلئے ملک کے بیشتر علاقوں میں مویشی منڈیاں لگائی گئی ہیں۔

latest urdu news

مزید خبریں