اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,090,590FansLike
10,010FollowersFollow
597,100FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 11 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی، لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 11 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں آپریشن کیا جس میں 11 دہشت گرد مارے گئے، اس کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے بھی تباہ کر دیے گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے یہ کارروائی حالیہ دھماکوں کے سلسلے میں ہوئی ہے، بم دھماکے میں کیپٹن محمد فراز الیاس سمیت 7 فوجی شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کے باعث کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے ملک سے دہشت گردی کے خطرے کو ختم کرنے کا عزم کیا اور آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کا موثر انداز میں سراغ لگایا۔

سراغ لگاتے ہی سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 11 دہشتگرد جہنم واصل ہوگئے۔

latest urdu news