لاہور، آئی جی آفس کے باہر خود کو آگ لگانے والا شخص آج اسپتال میں دم توڑ گیا۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق اصغر نے چند روز قبل لاہور میں آئی جی کے دفتر کے سامنے اپنے مسائل حل نہ ہونے پر خود کو جلانے کی کوشش کی۔
پولیس کے مطابق متوفی کے جسم کا بالائی حصہ شدید جھلس گیا اور وہ آج ہسپتال میں دم توڑ گیا۔
یاد رہے کہ متوفی اصغر اپنے معاملے کے حوالے سے آئی جی پنجاب سے ملاقات کے لیے آئی جی آفس آیا تاہم سیکیورٹی فورسز کی جانب سے اجازت نہ ملنے کے باعث ملاقات نہ ہوسکی جس کے بعد نوجوان نے دفتر کے باہر خود کو آگ لگالی۔
آئی جی پنجاب نے آئی جی ایڈمن کو ہسپتال میں زیر علاج اصغر کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی تھی۔