اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,246,944FansLike
10,045FollowersFollow
622,000FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

بھارتی اداکار قتل کے الزام میں اپنی اہلیہ سمیت گرفتار

بنگلورو، بھارت میں قتل کے الزام میں اداکار کو اسکی اہلیہ سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کنڈا فلموں کے اداکار درشن تھگو دیپا کو ایک شخص کے قتل کے شبہ میں گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ اداکار کی بیوی پترا گاؤڈا سمیت 10 دیگر افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ 47 سالہ اداکار کو میسور کے ایک گھر سے گرفتار کیا گیا ہے، اس پر 33 سالہ رینوکا سوامی کو قتل کرانے کا الزام ہے، جو بنگلور میں ایک فارمیسی میں کام کرتی تھی۔

رینوکا سوامی نے اداکار کی بیوی کو توہین آمیز میسجز کیے تھے، جسکے کچھ دن بعد رینوکا کی لاش پل پر پائی گئی تھی۔

تاہم پولیس نے 3 افراد کو گرفتار کرنے کے بعد تحقیقات شروع کردی جسکے بعد یہ بات سامنے آئی کہ رینوکا کو اداکار درشن تھگو دیپا کے حکم پر قتل کیا گیا تھا۔

مقتولہ کے والدین نے پولیس اسٹیشن میں اسکی گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی تھی۔ جسکے بعد پولیس نے تفتیش کا آغاز کیا۔

latest urdu news