مالی سال 2023-24 کا اقتصادی سروے جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق پاکستان میں سالانہ اگر دیکھا جائے تو گدھوں کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اقتصادی سروے کے مطابق ایک سال میں گدھوں کی تعداد میں تقریباََ 1 لاکھ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گدھوں کی تعداد 59 لاکھ تک پہنچ چکی ہے، پچھلے سال گدھوں کی تعداد 58 لاکھ جبکہ 2021-22 میں گدھوں کی تعداد 57 لاکھ تھی، حالیہ رپورٹس کے مطابق گدھوں کی تعداد میں 2 سالوں میں تقریباََ 2 لاکھ تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پاکستان میں گھوڑوں کی تعداد میں اضافہ نہیں ہوا، گھوڑوں کی تعداد 4 لاکھ تک ریکارڈ کی گئی ہے۔
اقتصادی سروے کے مطابق 1 سال میں اونٹوں کی تعداد میں بھی اضافہ نہیں ہوا ہے، جبکہ 1 سال میں بکریوں اور بکروں کی تعداد میں 2 کروڑ 2 لاکھ کا اضافہ ہوا اور بھیڑوں کی تعداد میں سالانہ 40 لاکھ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔