اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,246,944FansLike
10,045FollowersFollow
622,000FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

عمران نذیر نے قومی ٹیم کو بزدل قرار دیدیا

پاکستان کے سابق کرکٹر عمران نذیر نے 2024 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں امریکا اور بھارت سے ہارنے پر پاکستانی ٹیم کو بزدل قراردے دیا۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم جو اس وقت ورلڈ کپ میں بابراعظم کی قیادت میں امریکہ اور بھارت سے شکست کھا چکی ہے۔

سوشل میڈیا پر جہاں کرکٹ شائقین پاکستانی ٹیم کی مسلسل خراب کارکردگی سے مایوس ہیں وہیں سابق کرکٹرز نے بھی کھلاڑیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

سابق کرکٹر عمران نذیر نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے خلاف 120 رنز کا ہدف تھا اور ٹیم کی ٹانگیں کانپ رہی تھیں۔

سابق کرکٹر نے پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کو بزدل قرار دیتے ہوئے کہا کہ کرکٹ ہمت کا کھیل ہے اور اس کھیل میں آپ اس طرح جیت نہیں سکتے، ہمارے پاس اسکلز کی کمی ہے۔

عمران نذیر نے کہا ہم سب مختلف شوز میں نظر آتے ہیں اور اپنی ٹیموں کی غلطیوں کی نشاندہی کرتے ہیں لیکن سوال یہ ہے کہ ہم ان پر کام کیوں نہیں کرتے؟ ہم 4 دن سوگ مناتے ہیں، لیکن اس کے بعد بھی وہی روٹین ہوتی ہے۔

عمران نذیر نے کرکٹ بورڈ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ورلڈ کپ سے 10-12 دن پہلے کوچز کی خدمات حاصل کی گئیں۔

latest urdu news