اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

وزیراعظم وہ بنے گا جسے نواز شریف چاہیں گے،رانا ثناء اللہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ (ن)لیگ کو اکثریت ملی تو وزیراعظم وہ بنے گا جسے نواز شریف چاہیں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ میری ذاتی رائے ہے کہ (ن) لیگ کو کسی سے انتخابی اتحاد نہیں کرنا چاہیے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوسکتی ہے، آپشن ہمیں اوپن رکھنی چاہیے۔ سیاسی اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر پارٹی نے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

پرویزالٰہی کا کیس پریس کانفرنس والا نہیں،رانا ثناءاللہ

نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف انتخابات سے قبل وطن واپس آئیں گے، واپسی کی تاریخ نواز شریف نے دینی ہے۔

نواز شریف نے انتخابات میں پارٹی کو لیڈ کرنے کی درخواست قبول کرلی ہے۔ نوازشریف عام انتخابات سے 60 سے 90 روز قبل واپس آئیں گےَ۔

عمران خان مذاکرات کیلئےشہبازشریف سےرابطہ کریں،رانا ثنااللہ

چیئرمین پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے ملکی سیاست کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ 2018 میں یہ سب ایک جگہ اکھٹے ہوگئے ہیں۔ اب اگر دوسری جگہ اکھٹے ہوئے تو پریشانی کی کیا بات ہے؟ ان کا اپنا پانسہ پلٹ چکا ہے، انہیں آہستہ آہستہ سمجھ آجائے گی۔