اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

ساری قوم کی نظریں عدلیہ پر،عدلیہ ہی چوروں سے نجات دلوا سکتی:شیخ رشید

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ساری قوم کی نظریں عدلیہ پر لگی ہو ئی ہیں، عدلیہ ہی الیکشن کا انعقاد اور چوروں سے نجات دلوا سکتی ہے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عدلیہ ہی چوروں سے نجات دلوا سکتی ہے، ملک کو بحرانوں سے نکلوا سکتی ہے اوور سیز کو ووٹ کا حق دلوا سکتی ہے ۔

ساری قوم 9 مئی کے واقعے کی مذمت کرتی ہے اور شہداء کی عظمت سلام پیش کرتی ہے لیکن کسی کو بھی 9 مئی کے واقعے کو الیکشن بیانیہ نہیں بنانا چاہیے۔

شیخ رشیدنے رانا ثنااللہ کے خلاف مقدمہ کے لیےہائیکورٹ میں رٹ دائرکر دی

شیخ رشید نے کہا کہ حکومت نے 12 مہینے کا بجٹ بنا دیا ، موجودہ حکومت کے 100 مشیر اور وزیر ہیں جبکہ معاشی صورتحال انتہائی خطرناک ہے۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ حکومت عوام میں جانے سے خوفزدہ ہے ، ٹیسٹ ٹیوب جماعتیں ملک کو اقتصادی ہارٹ اٹیک سے نہیں بچا سکتیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈیفالٹ کی تلوار سر پر لٹک رہی ہے ، وزیراعظم بے مقصد سیرو سیاحت کے دورے کر رہے ہیں اور ہمارے کیے ہوئے کاموں کا افتتاح کر رہے ہیں۔