اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

پی ٹی آئی کاٹکٹ ملے گا تو الیکشن ضرور لڑوں گا،اسد عمر

پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی ) کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ پارٹی ٹکٹ ملے گا تو الیکشن ضرور لڑوں گا۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی الیکشن کی مکمل تیاری ہے ،جب بھی الیکشن کی کال آئے گی تحریک انصاف تیار ہے، باقیوں کا مجھے نہیں پتہ ۔

اسد عمراور عمران خان کی عدالت میں ملاقات

کراچی اور آزادکشمیر کے الیکشن کے حوالے ان کا کہنا تھا کہ ان انتخابات پر بڑے تحفظات ہیں،ان انتخابات پر صرف ایک پارٹی نہیں تمام پارٹیوں نے اعتراضات اٹھائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم بار بار یہی کہتے ہیں کہ الیکشن کمیشن جب تک ایسا ماحول نہیں بناتاکہ تمام پارٹیوں کو اس پر اعتماد ہو۔

اسد عمر کاکہناتھا کہ پاکستان میں الیکشن کے بعد جو مسائل دیکھتے رہے ہیں وہی آئندہ بھی ہوں گے۔