اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

990,865FansLike
10,005FollowersFollow
575,900FollowersFollow
207,706SubscribersSubscribe

خواجہ سراؤں کیخلاف مقدمہ، ساتھیوں کا تھانے پر دھاوا

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھیک مانگنے پر مقدمہ درج کیے جانے کے خلاف خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا۔

خبروں کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر ایف 10 مرکز سے اسسٹنٹ کمشنر شالیمار نے شہر میں بھیک مانگنے پر 9 خواجہ سراؤں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ساتھیوں کی گرفتاری اور ان کے خلاف مقدمہ درج کیے جانے کے خلاف احتجاج کے لیے دیگر خواجہ سرا متعلقہ تھانے پہنچے اور مظاہرہ شروع کردیا۔

وفاقی حکومت کا گندم کی خریداری کا ہدف بڑھانے کی ہدایت

مظاہرے کے دوران خواجہ سراؤں نے تھانے کے سامنے سڑک بلاک کردی جبکہ اس دوران پولیس اہلکار پر مبینہ طور پر تشدد بھی کیا گیا۔

بعد ازاں اسلام آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ہنگامہ آرائی کرنے والے خواجہ سراؤں کو بھی گرفتار کرکے ان کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا۔