اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

990,865FansLike
10,005FollowersFollow
575,900FollowersFollow
207,706SubscribersSubscribe

 کروڑوں روپے کی اراضی کا قبضہ: متروکہ وقف املاک اور میونسپل کارپوریشن آمنے سامنے

راولپنڈی میں کروڑوں روپے کی اراضی کا قبضہ حاصل کرنے کیلئے متروکہ وقف املاک بورڈ اور میونسپل کارپوریشن آمنے سامنے آگئے۔

ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر راولپنڈی کا کہنا ہے میونسپل کارپوریشن نے بوہڑ بازار میں متروکہ وقف املاک کی اراضی پر ناجائز قبضہ کیا۔

متروکہ وقف املاک بورڈ نے یہ دعویٰ کیا کہ بوہڑ بازار میں آریہ سماج کی پراپرٹی متروکہ وقف املاک کی ملکیت ہے۔

ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر کے مطابق کمشنر اور پولیس کو درخواست بھی دی لیکن کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ہے، میونسپل کارپوریشن کے ناجائز قبضے کیخلاف عدالت سے 3 بار حکم امتناع جاری ہوا۔

ڈپٹی منسٹر کا کہنا ہے کہ سرکاری اراضٰی چھڑانے کیلئے ایف آئی اے کو خط بھی لکھا جس میں انہیں بتایا کہ ون مین کمیشن اور سیشن عدالت اراضٰی کو متروکہ وقف املاک کی ملکیت قرار دے چکی ہے، دوسری جانب میونسپل آفیسر علی عمران کا کہنا ہے کہ بوہڑبازار میں سرکاری اراضی کا قبضہ 1987 سے کارپوریشن کے پاس ہے۔

latest urdu news

متعلقہ اراضی میونسپل کارپوریشن کی ہے متروکہ وقف املاک بورڈ کی نہیں اور ہمارے پاس اس حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی موجود ہے۔