اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,090,590FansLike
10,010FollowersFollow
597,100FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

مولانا نے نہیں کہا کہ عمران خان کو یہودی ایجنٹ کہنا ایک سیاسی نعرہ تھا، جے یو آئی

اسلام آباد، ترجمان جے یو آئی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے یہ کہیں نہیں کہا کہ عمران خان کو یہودی ایجنٹ کہنا ایک سیاسی نعرہ تھا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ) پنجاب کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے ملتان میں بدھ 15 مئی کی پریس کانفرنس میں یہ کہیں نہیں کہا کہ عمران خان کو یہودی ایجنٹ کہنا ایک سیاسی نعرہ تھا۔

جے یو آئی کے ترجمان حافظ غضنفر عزیز کا کہنا ہے کہ سربراہ جمعیت مولانا فضل الرحمان کے بیان کو اس طرح پیش کرنا غلط ہے، وہ جمعیت علماء اسلام کے اصولی موقف کو غلط رنگ دیے جانے کی مذمت کرتے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ موقف کو غلط رنگ دینے کے نتیجے میں سوشل میڈیا پر چائے کی پیالی میں طوفان کھڑا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

latest urdu news