اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

آئی جی آزاد کشمیر اور ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد تبدیل

انسپیکٹر جنرل (آئی جی) پولیس آزاد کشمیر حبیب تاجک اور اسلام آباد پولیس کے ڈپٹی انسپیکٹر جنرل (ڈی آئی جی) آپریشنز شہزاد ندیم بخاری کا تبادلہ کردیا گیا ہے۔

پولیس سروس گریڈ 19 کے افسر ڈی جی آپریشنز اسلام آباد پولیس شہزاد ندیم بخاری کا تبادلہ کرکے انکی خدمات ایف آئی اے کے سپرد کی گئیں ہیں۔

آئی جی آزاد کشمیر سہیل حبیب تاجک کو بھی اپنے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

تبادلے کے بعد سہیل حبیب تاجک کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سہیل حبیب تاجک کی جگہ پر ایف آئی اے میں خدمات سرانجام دینے والے گریڈ 20 کے افسر عبد الجبار کو آئی جی آزاد کشمیر پولیس کیا گیا ہے۔

latest urdu news