اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

عمران خان اگر اسمبلی نہ چھوڑتے تو دوبارہ وزیراعظم بن جاتے، طاہر اشرفی

علامہ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ گارنٹی سے بات کر رہا ہوں کہ عمران خان اگر اسمبلی نہ چھوڑتے تو دوبارہ وزیراعظم بن جاتے۔

اسلام آباد، چیئرمین پاکستان علما کونسل علامہ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ گارنٹی سے کہتا ہوں عمران خان اگر اسمبلی نہ چھوڑتے تو دوبارہ وزیراعظم بن جاتے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق چیئرمین پاکستان علما کونسل علامہ طاہر اشرفی نے ایک خصوصی ٹی وی انٹریو میں پی ٹی آئی کے حوالے سے کہا کہ پی ٹی آئی کے بہت سے لوگ مذاکرات چاہتے ہیں لیکن انا قربان کرنا ہوگی۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان سے متعلق سوال پر علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی خود پر قابو رکھتے تو یہ نوبت نہ آتی، عمران خان کی حکومت کسی نے نہیں گرائی انہوں نے خود گرائی۔

چیئرمین پاکستان علما کونسل نے کہا ہے کہ گارنٹی سے کہتا ہوں کہ عمران خان اگر اسمبلی نہ چھوڑتے تو ملک کے دوبارہ وزیراعظم ہوتے۔

latest urdu news