اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

بانی پی ٹی آئی 1 ڈیڑھ ماہ میں رہا ہو جائیں گے، بیرسٹر گوہر

راولپنڈی، تحریک انصاف پاکستان کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ ہر جلسے میں ہماری گاڑیاں روکی جاتی ہیں، امید ہے کہ بانی پی ٹی آئی 1 ڈیڑھ ماہ میں رہا ہو جائیں گے۔

بیرسٹر گوہر علی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے مقدمات کا فیصلہ عدلیہ کر رہی ہے۔

ایک کیس میں پی ٹی آئی کے بانی کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا، 2 مقدمات تاحال زیر التوا ہیں، ملکی حالات غیر یقینی ہیں، انتخابات میں ہمارا مینڈیٹ چرایا گیا، مہنگائی اور دہشت گردی بڑھ رہی ہے، اللہ ملک پر رحم کرے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ شیرافضل مروت سے کوئی مسئلہ نہیں، انہیں شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا۔

شیر افضل مروت نے شوکاز نوٹس موصول ہونے کے بعد اسکا جواب دیا ہے، شیر افضل مروت کا مسئلہ پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے۔

latest urdu news