اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

ٹیکسز اگر منصفانہ طریقے سے جمع ہوں تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں، خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ٹیکسز منصفانہ طریقے سے جمع ہوں تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں۔

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ لوگ ٹیکس چوری کو بے ایمانی نہیں سمجھتے اور آج کے دور میں کرپشن کو بری چیز سمجھنا بھی چھوڑ دیا ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ میں نے ٹیکس چوری کا معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھایا تھا، ٹیکس چوری روکنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ اس وقت 9 ارب روپے تک کے ٹیکس جمع ہو رہے ہیں، اگر ٹیکسز درست طریقے سے جمع کیے جائیں تو یہ 9 ارب روپے سے بڑھ کر 36 ارب روپے تک پہنچ سکتا ہے۔

ٹیکس منصفانہ وصول کیا جائے تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں رہے گی۔

latest urdu news