اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,090,156FansLike
10,010FollowersFollow
597,000FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

اگر میری عمران خان سے ملاقات ہو تو اختلافات ختم ہوسکتے ہیں، شیر افضل مروت

پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ القادر ٹرسٹ کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا ہوئی تو یہ سیاسی انتقام ہوگا۔

پشاور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ عبوری حکومت کے دوران میرے خلاف دو درجن سے زائد مقدمات بنائے گئے، تمام مقدمات ہائیکورٹ میں چیلنج کیے گئے، عدالت نے میری گرفتاری روک دی۔

عمران خان کی سزا سے متعلق پوچھے جانے پر شیر افضل مروت نے کہا کہ القادر ٹرسٹ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سزا ہوئی تو یہ سیاسی انتقام ہوگا۔

ایک سوال کے جواب میں پی ٹی آئی رہنما کا یہ کہنا تھا کہ پارٹی اختلافات کے حوالے سے میرے بیان سے بانی پی ٹی آئی پریشان ہیں اس لیے میں نے کہا کہ پارٹی معاملات پر بیان بازی سے گریز کروں گا۔

شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ میرا کسی سے کوئی اختلاف نہیں، لیکن لوگ مجھے نہیں چھوڑتے۔

شیر افضل مروت سے جب عمران خان سے ملاقات کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی بلائیں گے تو ان سے ملاقات کرنے جاؤں گا اور اگر ان سے ملاقات ہوئی تو تمام اختلافات ختم ہو جائیں گے۔

latest urdu news