اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

طیب حفیظ چیمہ کی ریجن کے سی پی او/ ڈی پی اوز اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن کیساتھ میٹنگ

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) ریجنل پولیس آفیسر طیب حفیظ چیمہ کا گوجرانوالہ ریجن کے پولیس افسروں کے ساتھ انسداد کرائم میٹنگ کا انعقاد۔

میٹنگ میں سی پی او/ڈی پی اوز اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی شرکت۔ آر پی او نے سنگین مقدمات کا جائزہ لیتے ہدایات جاری کیں کہ قتل، اقدام قتل، ڈکیتی رابری معہ قتل و مزاحمت کے مقدمات میں ملزموں کو جلد گرفتار کر کے مقدمات کویکسو کیا جائے۔

حلقہ افسر روزانہ کی بنیاد پر سنگین مقدمات کی پیشرفت کا جائزہ لیکر مقدمات میں پیشرفت رپورٹ بھجوائیں۔

کرائم کی شرح کو کنٹرول کرنے کے لیے گشت کے نظام کو بہتر بنایا جائے۔ مقدمات برخلاف مال میں ریکوری کی شرح پر توجہ دی جائے افسر زیر تفتیش مقدمات کو جلد نمٹانے کیلئے مثبت کردار ادا کریں۔

جدید تر ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے مقدمات میں ملزموں کو ٹریس کریں۔ سنگین نوعیت کے مقدمات کی تفتیش کو میرٹ پر کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر حل کیا جائے۔

ناقص تفتیش اور تھانہ جات میں موجود ریکارڈ کی عدم تکمیل کی صورت میں تفتیشی افسران اور ایس ایچ اوز کو ہرگز معاف نہ کیا جائے ڈی پی اوز اپنے اپنے ڈسٹرکٹ کے اشتہاری مجرمان کو جلد از جلد گرفتار کروائیں۔

ملزمان کی پروفائلز اور ان کی ہسٹری سیٹس کے ساتھ ساتھ تھانہ جات کے دیگر ریکارڈ کو مکمل کروائیں۔

latest urdu news