اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

مجھے ثاقب نثار نے پیغام بھجوایا کہ نواز شریف کے خلاف بیان دو ورنہ جیل جاؤ گے، طلال چوہدری

اسلام آباد، مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر طلال چوہدری نے کہا کہ مجھے ثاقب نثار نے پیغام بھجوایا کہ نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف بیان دو گے تو پارلیمنٹ جاؤ گے۔

سینیٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ آئین بنانے والوں کی بجائے آئین توڑنے والوں کو سزا دینے سے عدالت کا وقار بڑھے گا۔

طلال چوہدری نے کہا کہ پی سی ججز کو عہدے سے ہٹایا جائے، انہوں نے اجلاس میں کہا کہ پی سی ججز انصاف نہیں دے سکتے، مجھے توہین عدالت کا نشانہ بنایا گیا کیونکہ میرا ایک نظریہ تھا۔

طلال چوہدری نے کہا کہ دنیا بھر میں توہین عدالت کا قانون ختم کر دیا گیا ہے، اداروں کے درمیان ٹکراؤ نہیں ہونا چاہیے، یہ کون برداشت کرے گا؟ وزیر اعظم کے سوال کی وضاحت کے لیے اعجاز الاحسن نے کہا کہ میں نوٹس ملنے سے 6 ماہ قبل یہ کام کروں گا، باقی باہر بولنے والوں کو ہم بعد میں دیکھیں گے۔

طلال چوہدری کا مزید یہ کہنا تھا کہ ثاقب نثار نے مجھے نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف بیان دینے کا کہا تھا، میرے جیسے کارکن کو معاف نہیں کیا گیا لیکن جنرل باجوہ کو مہلت دی گئی۔

latest urdu news