اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,090,590FansLike
10,010FollowersFollow
597,100FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

جمہوریت کے دھوئیں کے پیچھے ایک شخص کی آمریت چھپی ہوئی ہے، رؤف حسن

پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن کا کہنا ہے کہ جمہوریت کے دھوئیں کے پیچھے فرد واحد کی آمریت چھپی ہوئی ہے۔

اسلام آباد، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رؤف حسن کا کہنا ہے کہ جمہوریت کے دھوئیں کے پیچھے شخصیت پرستی کی آمریت چھپی ہے۔

اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے رؤف حسن نے کہا کہ تمام تر جبر کے باوجود پی ٹی آئی اور عوامی حمایت کو تباہ نہیں کیا جا سکتا، میرے ساتھ جو ہوا وہ بہت چھوٹا واقعہ ہے، میرے ساتھی بہت دکھی ہیں انکے ساتھ بہت ظلم ہوا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن کا کہنا تھا کہ مجھ پر حملہ کرنے والوں کے حملے کا نشانہ میری گردن تھا، لیکن میں بچ گیا، مجھ پر حملہ مکمل منصوبہ بندی سے کیا گیا تھا۔

رؤف حسن کا کہنا ہے کہ میرا زخم تو بھرجائے گا لیکن ملک کو لگنے والے زخم ایک آدمی کی آمریت میں نہیں بھرسکیں گے، ریاست نے جو ظلم اور فسطائیت کا مظاہرہ کیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔

واضح رہے کہ رؤف حسن گزشتہ رات اسلام آباد میں چاقو کے حملے میں زخمی ہوئے تھے۔

latest urdu news