اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

اسسٹنٹ کمشنر گجرات بلال زبیر کا عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں غیر قانونی پارکنگ مافیا کے خلاف ایکشن

شہریوں اور ایمبولینسز سے غیر قانونی پارکنگ فیس وصولی اور شہریوں کو ہراساں کرنے پر ایف آئی آر درج کروا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق شہریوں کی شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر گجرات بلال زبیر نے عزیز بھٹی شہید ہسپتال کا دورہ کیا اور ہسپتال کے مرکزی گیٹ پر غیر قانونی پارکنگ وصول کرنے والے افراد و پارکنگ اسٹینڈ کا جائزہ لیا۔

یہ افراد شہریوں سے غیر قانونی پارکنگ وصول کرتے تھے اور شہریوں کو ہراساں اور زودوکوب کرنے کی کوشش کرتے تھے، اسسٹنٹ کمشنر گجرات بلال زبیر نے کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈ کو ختم کردیا اور پارکنگ فیس وصول کرنے والے افراد و سرغنہ پر مقدمہ درج کروا دیا۔

اسسٹنٹ کمشنر گجرات بلال زبیر نے کہا کہ غیر قانونی پارکنگ مافیا کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جہاں جہاں غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈ کام کررہے ہیں فورا ترک کردیں بصورت دیگر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

latest urdu news