اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

حالات سے مجبور ہو کر لوگ بیرون ملک جارہے ہیں، حافظ نعیم الرحمان

لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ جب بجلی اتنی مہنگی ہوگی تو انڈسٹری کیسے چلے گی؟ ان حالات کی وجہ سے لوگ بیرون ملک سفر کرتے ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ آئی پی پی 28 ارب ڈالر کا منافع کماتی ہے اور ایک میگاواٹ بجلی بھی پیدا نہیں کرتی۔ آئی پی پیز کو 1800 ارب روپے ملے، 9000 میگا واٹ بجلی کی قیمت ہے جو ملک ادا کرتا ہے، لیکن آئی پی پی معاہدے پر دوبارہ مذاکرات کیوں نہیں کرتے؟

نیپرا کو ایک ماہ کے لیے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 49 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست جمع کرادی گئی ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ لوگوں نے حالات سے مایوس ہو کر سولر پینل لگائے، اب نیٹ میٹرنگ کو ختم کرنے اور سولر پینلز پر ٹیکس بڑھانے کی بات ہو رہی ہے۔

بجلی اتنی مہنگی ہوگی تو انڈسٹری کیسے چلے گی؟ ان حالات کی وجہ سے لوگ بیرون ملک سفر کرتے ہیں۔

حافظ نعیم نے کہا کہ ایک مخصوص ایجنسی اپنے اثاثے ظاہر نہیں کر رہی اور پاکستان کے اثاثے چھین رہی ہے۔ سپریم کورٹ دبئی پراپرٹی لیک کی تحقیقات کے لیے تیار ہے۔ جن لوگوں نے اپنے اثاثے ظاہر نہیں کیے انہیں الیکشن کمیشن نااہل قرار دے۔

امیر جماعت اسلامی کا مزید یہ کہنا تھا کہ سیاست دان، بیوروکریٹ یا فوجی افسر کوئی بھی ہو منی ٹریل آنی چاہیے، اگر لندن، آسٹریلیا، جزائر اور آف شور کمپنیز کی لیکس آئیں تو پھر پیچھے کون بچے گا؟

latest urdu news