اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

وزیر اعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے۔

ابوظہبی پہنچنے پر وزیر اعظم کا نائب صدر اور نائب وزیر اعظم شیخ منصور بن زاید النہیان نے پرتپاک استقبال کیا۔

یو اے ای میں پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمزی، پاکستان میں اماراتی سفیر حماد عبید ابراہیم الزابی، پاکستانی اور اماراتی حکام بھی استقبالیہ میں موجود تھے۔

دفتر خارجہ نے بتایا کہ وزیر اعظم کے ساتھ کابینہ کے اہم وزراء کا وفد بھی ہوگا، منتخب ہونے کے بعد وزیراعظم کا متحدہ عرب امارات کا یہ پہلا دورہ ہے۔

وزیراعظم کی متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران شیخ محمد بن زاید سے ملاقات متوقع ہے۔

دونوں رہنما تجارت اور سرمایہ کاری پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کریں گے، وزیراعظم دیگر اماراتی شخصیات اور مالیاتی اداروں کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

latest urdu news