اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,571FansLike
10,010FollowersFollow
596,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

پتوکی میں خسرہ سے 5 بچوں کا انتقال

پنجاب کے علاقے پتوکی میں 5 دن میں 5 بچے خسرہ کی وجہ سے انتقال کرگئے۔

معاملہ سامنے آنے پر وزیر صحت پنجاب کی ہدایت پر ڈاکٹروں کی ٹیم پتوکی روانہ ہوگئی۔ وزیر صحت نے کہا کہ ہنگامی بنیادوں پر پورے علاقے کی مانیٹرنگ کی جائیگی۔

انہوں نے کہا کہ پتوکی میں بچوں کی ہلاکت پر انکوائری تشکیل دیں گے اور ذمہ داروں کا تعین کر کے قرار واقعی سزا دی جائے گی، پنجاب بھر کے اسپتالوں میں الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

ادھر علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ کمیانہ ٹھٹھہ میں خسرے سے 5 دن میں 5 بچے جاں بحق جبکہ 6 بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔

متاثرہ خاندانوں کا کہنا ہے کہ بروقت علاج نہ ہونے کی وجہ سے بچے جان کی بازی ہار گئے۔

(پریوینٹو سروسز) ڈاکٹر فضل الرحمن بلال، ڈی ڈی ایچ او کبیروالہ ڈاکٹر عالم شیر کو معطل کر دیا گیا۔ صوبائی وزیر صحت  نے کہا کہ افسران کے خلاف باقاعدہ انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ جبکہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر دونوں صوبائی وزرا صحت کل کبیروالہ، ضلع خانیوال جائیں گے۔

latest urdu news