اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

پشاور:سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک

پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق لکی مروت تھانے میں پولیس مقابلہ ہوا، پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم ٹیپو گل گروپ کے 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے اور ان کے باقی ساتھی پہاڑی علاقے میں فرار ہوگئے۔

پولیس اور بنو ریجنل آفس کے انسداد دہشت گردی سکواڈ نے مشترکہ طور پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا ہے۔

دہشت گردوں نے چوکی عباسیہ خٹک اور تھانہ ڈاڈیوالہ پر حملے کا منصوبہ بنایا، دہشت گردوں نے مخالف سمت سے پولیس پر دستی بموں سے حملہ کیا، پولیس اور دہشتگردوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ تقریباََ آدھے گھنٹے تک جاری رہا۔

آپریشن میں مارے جانے والے دہشت گردوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے سرائے نورنگ اسپتال بھیج دی گئیں۔

latest urdu news