اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

کراچی: 100 روپے میں سرکہ پینے کی شرط طالب علم کی جان لے گئی

کراچی: گلشن معمار میں 100 روپے کی شرط لگانے پر دوسری جماعت کا طالب علم سرکہ کی بوتل پینے سے جاں بحق ہوگیا۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق گلشن معمار کے علاقے میں افغان کیمپ میں لڑکا دم توڑ گیا جس کی لاش عباسی اسپتال منتقل کی گئی، متوفی کی شناخت شیر خان ولد شیر محمد، عمر 12 سال سے کی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق امین اللہ نامی نجی اسکول کے پرنسپل نے پولیس کو بتایا کہ سڑک پر نمکو بیچنے والے نظام الدین نے مقتول سے شرط لگائی اور سرکہ پینے پر اسے 100 روپے کی پیشکش کی۔

سکول پرنسپل کے مطابق طالب علم اتنا جذباتی تھا کہ اس نے بہت زیادہ سرکہ پی لیا اور اس پر کولڈ ڈرنگ بھی پی لی اور 100 روپے کی شرط جیت لی۔

پرنسپل کے بیانات کے مطابق پولیس نے نظام الدین کو حراست میں لے کر بچے کی لاش کو طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق موت کی وجہ کا تعین بعد میں کیا جائے گا اور اس معاملے میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔

latest urdu news