اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,090,590FansLike
10,010FollowersFollow
597,100FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

بابراعظم نے ایک اور اہم اعزاز حاصل کر لیا

آئرلینڈ سے شکست خوردہ کپتان بابراعظم نے ایک اور بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

بابراعظم ٹی 20 انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ میچز میں قیادت کرنے کا کارنامہ بھی سر انجام دے چکے ہیں، جو اس سے قبل سابق آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ کے نام تھا۔

بطور کپتان سب سے زیادہ ٹی 20 میچز میں بابراعظم نے پاکستان ٹیم کی 77 میچز میں قیادت کرتے ہوئے اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

تیسرے نمبر پر سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی ہیں جنہوں نے 72 میچز میں کپتانی کے فرائض انجام دیئے۔

چوتھے نمبر پر ایون مورگن 72 اور کین ولیمسن 71 میچز میں کپتانی کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔

دوسری جانب آئرلینڈ کیخلاف دوسرے یا تیسرے ٹی 20 میں فتح حاصل کرتے ہیں تو بابراعظم ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ فتوحات سمیٹنے والے کپتان بن جائیں گے۔

latest urdu news