اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,571FansLike
10,010FollowersFollow
596,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کا بھارتی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ سے انکار

آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے بھارتی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ سے انکار کر دیا ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ اس وقت نئے کوچ کی تلاش میں ہے اور اس سلسلے میں رکی پونٹنگ سے آئی پی ایل کے کوچ کے طور پر رابطہ کیا گیا ہے۔

سابق آسٹریلوی کرکٹر نے کرکٹ بورڈ آف انڈیا سے اپنے رابطے کی تفصیلات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کوچنگ کے حوالے سے بہت ساری رپورٹس دیکھی ہیں اور ایسا عموماً سوشل میڈیا پر ہوتا ہے اور بہت سے ناموں کا ذکر کیا جاتا ہے۔

رکی پونٹنگ نے کہا کہ آئی پی ایل کے دوران اس بارے میں ایک چھوٹی سی بات چیت ہوئی تھی جہاں انہوں نے کوچنگ میں میری دلچسپی جاننے کی کوشش کی، میں ٹیم کی کوچنگ کرنا چاہتا ہوں لیکن زندگی میں اور بھی بہت کچھ ہے۔ مجھے معلوم ہے اسٹیفن فلیمنگ، جسٹن لینگر اور گوتم گھمبیر کے نام بھی کوچنگ کے لیے سامنے آئے ہیں۔

رکی پونٹنگ نے کہا کہ میں گھر پر اپنے خاندان کے ساتھ وقت گزارنا چاہتا ہوں، لیکن اگر آپ بھارتی ٹیم کے کوچ ہونگے تو آئی پی ایل کے کوچ نہیں ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرے خاندان نے آئی پی ایل کے دوران ہندوستان میں میرے ساتھ پانچ ہفتے گزارے اور میں نے اپنے بیٹے کو کوچنگ کی پیشکش کے بارے میں بتایا تو اس نے مجھے پیشکش قبول کرنے کو کہا اور میرا بیٹا یہاں دو سال سے ہے۔

رکی پونٹنگ نے کہا کہ اگرچہ ان کا خاندان ہندوستان میں کرکٹ کلچر کو پسند کرتا ہے، اس وقت کی کوچنگ انکے طرز زندگی کے مطابق نہیں ہے۔

latest urdu news