اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

972,745FansLike
10,008FollowersFollow
575,700FollowersFollow
200,591SubscribersSubscribe

رکی پونٹنگ کے بعد اینڈی فلاور کا بھی بھارتی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ سے انکار

سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کے بعد زمبابوے کے سابق کرکٹر اور کوچ اینڈی فلاور نے بھی بھارتی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ سے انکار کر دیا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ ان دنوں نئے کوچ کی تلاش میں ہے اور اسی وجہ سے آئی پی ایل کے دوران رکی پونٹنگ کو کوچ کے طور پر تجویز کیا گیا تھا لیکن سابق آسٹریلوی کپتان نے بھارتی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ سے انکار کر دیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اینڈی فلاور کو بھارتی قومی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کے عہدے کے لیے امیدوار تصور کیا جا رہا تھا تاہم اینڈی فلاور نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کا بھارتی قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے طور پر کام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 56 سالہ اینڈی فلاور کا کہنا ہے کہ میں نے بھارتی ٹیم کی کوچنگ کے لیے درخواست نہیں دی اور نہ ہی درخواست دوں گا کیونکہ میں فی الحال فرنچائز گیم میں شامل ہونا چاہوں گا۔

واضح رہے کہ اینڈی فلاور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن میں ملتان سلطانز کے ہیڈ کوچ تھے اور انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں وہ رائل چیلنجرز بنگلور کے قائم مقام کوچ ہیں۔

latest urdu news