اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,312,588FansLike
10,091FollowersFollow
634,700FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

متحدہ عرب امارات میں پھر شدید بارش کی پیشگوئی

متحدہ عرب امارات میں آج پھر شدید بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے جس کے سبب دبئی کے نجی سکولوں میں 2 اور 3 مئی کو آن لائن سکولنگ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

خلیجی میڈیا نے پیشگوئی کی ہے کہ امارات میں بدھ کی شام سے موسم غیر مستحکم رہے گا، کہیں شدید اور کہیں درمیانے درجے کی بارش ہو گی جو جمعرات کی دوپہر تک جاری رہے گی۔

جس پر دبئی پولیس نے شہریوں کو محتاط رہنے کا کہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بارش برسانے والے بادل ملک کے مغربی حصہ میں بننا شروع ہوں گے اور بدھ کی رات تک یہ بڑھیں گے۔

پولیس کا دریا سے غیرقانونی سونا نکالنے والوں کیخلاف مقدمہ درج

حکام نے بتایا کہ جمعرات کی شام سے موسم بہتر ہونا شروع ہوگا اور جمعہ اور ہفتے کو بادل چھائے رہیں گے، العین اور فجیرہ میں ہلکی سے متعدل بارش کا امکان ہے، اس دوران تیز ہوائیں چلیں گی اور سمندر میں بھی تلاطم رہے گا۔